اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اللہ نیوٹرل اور عدلیہ سے پوچھے گا،طاقت آپ کے پاس تھی چوروں کو کیسے مسلط ہونے دیا، عمران خان

پریڈ گراونڈ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ اللہ نیوٹرلز سے پوچھے گا کہ کیسے ان چوروں کوپاکستان پر مسلط ہونے دیا گیا؟ چوروں کو مسلط کرنے پر عدلیہ کو سامنے آنا چائیے تھا لینا ۔طاقت آپ کے پاس تھی کیسے ان چوروں کو عوام پر مسلط ہونے دیا گیا۔

عمران خان کاکہنا تھا کہ میں اداروں سے سوال کرتا ہوں کہ کیا کرپشن کے خلاف صرف میں اکیلے نے ٹھیکا لیا ہوا ہے؟ کیا یہ ملک آپ کانہیں ہے؟

امپورٹڈ حکومت میں بیٹھے چوروں نے نیب قوانین میں ترمیم کر کے 1100 ارب روپیہ معافکروایا۔ انہوں نے اپنی کرپشن بچانے کیلئے نیب کو ختم کر دیا۔ملک میں آئین اورقانون کی بالادستی یقینی بنانا عدلیہ کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت چاہتی ہے ہم فوج اور عدلیہ کے سامنے کھڑے ہوجائیں۔ امپورٹڈ حکومت میں بیٹھے سب سن لیں ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی نہیں سوچا کہ کسی دوسرے ملک کا پاسپورٹ لوں، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے اس ملک کے علاوہ کہیں اور رہنے کا کبھی سوچا بھی نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف پاکستان آنے کے لیے این آر او ملنے کا انتظار کر رہا ہے۔ انہیں ملک کی کوئی فکر نہیں ۔آصف زرداری جب صدر تھا تو اس نے حسین حقانی کے ذریعے امریکی چیف کو پیغام دیا کہ مجھے بچا لو۔

عمران خان نے کہا کہ اگر 25 مئی کو پولیس ظلم نہ کرتی تو ایسا ہی عوامی سمندر اسلام آباد آنا تھااورعوام نے صرف امپورٹڈ حکومت نامنظور کا نعرہ ہی لگانا تھا ، لیکن انہوں نے ہمیں پرامن احتجاج سے روکا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکیوں کی غلامی کرنی تھی تو پھر آزادی کی جنگ کیوں لڑی، امریکیوں کی غلام حکومت کو یہ قوم کبھی تسلیم نہیں کرے گی۔