اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آڈیو لیک سیاست عمران خان کا راستہ نہیں روک سکتی ،فیاض الحسن چوہان

تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آڈیو لیک کرنے کی سیاست عمران خان کے مشن کا راستہ نہیں روک سکتی ۔ کل کے جلسے میں سب نے دیکھا کہ عوام نے عمران خان کی سیاست اور مشن کو کس طرح سپورٹ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی سے پریڈ گراؤنڈ تک لاکھوں لوگوں نے کل گھروں سے باہر نکل کر عمران خان پر اعتماد کا اظہارکیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آڈیو لیک کے ایجنڈے کا حال بھی وہی ہو گا جو توشہ خانہ کے جھوٹے الزمات کا ہوا۔ اگر ان کے پاس عمران خان کے خلاف ثبوت ہیں تو سامنے لیے کر آئیں یہ خاموش کیوں ہیں ۔ عمران خان پوری بہادری اور دلیری سے انجمن غلامان امریکا کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ 2 لوگوں کے درمیان پرائیویٹ گفتگو لیک کرنا ایک جمہوری اور غیر اخلاقی عمل ہے۔ امریکی سازش کے تحت اقتدار میں آنے والوں کو غدار نہ کہیں تو کیا ان لوٹوں کو ٹیپو سلطان کہیں ۔