لاہور:3 پولیس اہلکاروں کے قاتل 2 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے

لاہور میں پنجاب پولیس کے ساتھ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک کر دیے گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو گزشتہ برس لاہور میں 3 پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد سے فرار تھے۔

لاہور میں مانگا منڈی بائی پاس کے قریب پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق پرویز عرف پیجو اوڈ ھ جوکہ سابقہ ریکارڈ یا فتہ مجرم تھا ساتھیوں کی نشاندہی کے لیے لیے مانگا منڈی لے جایا جا رہا تھا کہ ملزم کے ساتھی نے چھڑوانے کے لیے پولیس ٹیم پر حملہ کیا ۔

ملزم کے ساتھی عباس عرف باسو اوڈھ کی فائرنگ سے پرویز عرف پیجو اوڈ ھ شدید زخمی ہو گیا جبکہ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں باسو اڈھ بھی زخمی ہو گیا۔ دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیالیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس کے مطابق مانگا منڈی بائی پاس پر ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس نے دونوں ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دنوں ڈاکو ڈکیتی ،اغوا وہ اور زنا بالجبر جیسے جرائم میں ریکارڈ یافتہ تھے۔

ملزمان نے گزشتہ برس مانگا بائی پاس کے قریب کانسٹیبل عبادد ڈوگر اور عادل حسین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جبکہ کہ ایک پولیس اہلکار کو سندر کے علاقے میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔