اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پنجاب: عید تک دکانیں اور مارکیٹیں رات 9 بجے کے بعد بھی کھلی رہیں گی

پنجاب حکومت نے عید کے لیے رات 9 بجے کے بعد بھی مارکیٹیں کھلی رکھنے کی اجازت دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور اور پنجاب کی تاجر برادری نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے عید تک رات9 بجے کے بعد دکانیں اور مارکیٹیں کھولے جانے کی درخواست کی تھی جس پر وزیر اعلیٰ کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ نیا حکم نامہ عوام اور تاجر برادری کی سہولت کے لیے جاری کیا گیا ہے تاکہ عوام کو عید کی خریداری میں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔