اگر عمران خان سچا ہے توفرح گوگی کو پاکستان بلائے،عطا تارڑ

وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان سچے ہیں تو اگلی ہی فلائیٹ سے فرح گوگی اور احسن گجر کوپاکستان واپس بلائیں ۔ ہم فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے جا رہے ہیں ۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ فرح کے پاس کوئی اختیار نہیں تھا۔ فرح ،بشریٰ اور مانیکا کی ٹرائی اینگل نےپنجاب میں لوٹ مار مچا کر رکھی ۔ عمران خان اس ٹولے کےسربراہ تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف الزمات سامنے آتے ہیں تو یہ غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے لگ جاتے ہیں ۔اب اربوں روپے کے سکینڈلز سامنے آ رہے ہیں ۔ اس حوالے سے 2 ملزمان گرفتار بھی کیے گئے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی بنی گالہ میں بیٹھ کرغداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہی ہیں ۔ ہم سب جانتے ہیں کہ بنی گالہ کے کچن کا خرچہ کہا سے چلتا تھا۔ جس کیس میں بھی ہاتھ ڈالیں 50 کروڑ سے 5 ارب روپے کی کرپشن سامنے آ رہی ہے۔

ایک اور کرپشن سکینڈل میں محکمہ انہار کے 2 افسران گرفتار کیے گئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ بنی گالہ میں روز 5 بجے کے بعد عمران خان ، فرح گوگی ، بشریٰ مانیکا بیٹھ کر ایک دوسرے کو آگاہ کرتے تھے کہ آج کتنے پیسے کی کرپشن کی ۔