بجلی کا شارٹ فال ساڑھے7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا،14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ

ملک بھر میں اس وقت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دوانیے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گرمی کی شدت میں معمولی کمی کے بعد بھی باعث بجلی کے شارٹ فال میں کمی نہ آ سکی ۔

ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 787 میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے۔ جبکہ ملک میں بجلی کی پیداوار21 ہزار216 میگا واٹ ہے۔ دوسری جانب ملک میں بجلی کی طلب 29 ہزارمیگا واٹ ہے۔

شارٹ فال کے باعث ملک کے شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق لوڈ کی وجہ سے مختلف فیڈرز میں خرابی کے باعث بھی بجلی کی فراہمی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نقصان والے علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 18 گھنٹوں سے تجاوز کر چکی ہے۔ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے زیادہ تر فیڈرز پر دورانیہ 20 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد میں بھی 10 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔