اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,491FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت میں آزاد ای اظہار رائے کے خلاف طاقت کااستعمال ،ٹوئٹر نے مودی سرکاری کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا

ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کے بلاک آرڈرز کو عدالت میں چیلنج کر دیا۔

کرناٹک ہائی کورٹ میں منگل کو دائر کیے گئے مقدمے میں ٹوئٹر انتظامیہ نے الزام لگایا ہے کہ بھارت سرکارنے کئی ٹویٹس کو من مانی اور غیر مناسب طریقے سے ہٹانے کا حکم دے کر اپنی طاقت کا غلط استعمال کیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مودی سرکار کی جانب سے دیے گئے کچھ بلاک آرڈرزسیاسی مواد سے متعلق ہیں جو سیاسی جماعتوں کے آفیشل ہینڈلز کے ذریعے پوسٹ کیے جاتے ہیں ۔اس طرح کی معلومات کو روکنا آزادی اظہار کی خلاف ورزی ہے ۔

ٹوئٹر کی جانب سے یہ بھی الزام لگایا کہ حکومت نے دھمکی دی ہے کہ اگر احکامات کی تعمیل نہیں کی تو حکومت کی جانب سے کمپنی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر نے یہ مقدمہ ایک سال کے بعد کیا گیا ہے، جہاں اسے سینکڑوں اکاؤنٹس اور ٹویٹس کو ہٹانے کے لیے کہا گیا ہے، ناقدین کا کہنا ہے کہ وہ صرف اس لیے قابل اعتراض تھے کیونکہ انھوں نے بھارتی حکومت کی پالیسیوں اور وزیر اعظم نریندر مودی کی مذمت کی تھی۔