اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بلوچستان میں شدید بارشیں اور سیلاب اموات کی تعداد 45 ہو گئی،ہرنائی میں ایمرجنسی نافذ

بلوچستان میں مون سون بارشوں کے باعث ان تک 45 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ہرنائی میں سیلابی صورتحال کے بلوچستان کو پنجاب سے ملانے والی سڑکوں پر 2 پل متاثر ہونے کے بعد ٹریفک کو رک دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہرنائی کو سیلاب سے بچانے کے لیے بنائے گئے دونوں حفاظتی بند سیلابی ریلے میں بہہ گئےجس کے بعد پانی ہرنائی کے اندر داخل ہو چکا ہے۔

ہرنائی میں سیلابی صورتحال کت باعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اب تک سینکڑوں کچے مکان منہدم ہو چکے ہیں جبکہ بجلی کے کھمبے گرنےسے علاقے میں بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ مون سون بارشوں کے باعث بلوچستان میں ہونے والی اموات کی تعداد45 ہو گئی ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں 16 خواتین اور 18 بچے بھی شامل ہیں ۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں اب تک 241 کچے مکانات منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ سیلاب کے باعث زخمی ہو نے والوں کی تعداد47 ہے۔