اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

عمران خان کے جہاز کے پائیلٹ کو فون پر دھکمیاں دی جا رہی ہیں ، شہباز گل

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ اگر خان صاحب کے جہاز کو زمین پر یا فضا میں کوئی نقصان پہنچا تو قوم یاد رکھے کون یہ سب کروا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے پرائیوٹ کمپنیوں کو جہاز دینےپر دھمکیاں دی گئیں۔زبردستی جہازوں کوخراب ظاہر کروا کر ہمارے سفر کو کینسل کروانے کی کوشش کی گئی۔اب جو جہاز موجود ہے اس کے پائیلٹ کو دھمکایا جا رہا ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے جلسوں کے دوران استعمال ہونے والے جہاز کے پائیلٹ کو نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز فون آ رہے ہیں۔لگتا ہے طاقت کے استعمال کی کوئی حد نہیں آپ کے سامنے۔ آپ ڈرانے دھمکانے کی ہر حد کراس کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن قوم کا خوف دور ہو چکا۔اب سب نامعلوم، معلوم ہیں۔