لوگ بھوک سے مررہے ہیں ،گورکن تماشا دیکھ رہےہیں،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دنیا کا مہنگا ترین ملک پاکستان ہے۔سولر ایجنسی کی کمیشن کے پیچھے اصل چہرہ شہباز شریف خاندان کا ہے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے جال میں پھنس چکی ہے۔400ٹیکسٹائل ملیں بند ہوگئی ہیں۔ملک ڈیفالٹ ہونے جارہاہے۔9روپے یونٹ مزید بجلی مہنگی ہوگی۔سولر ایجنسی کی کمیشن کے پیچھے اصل چہرہ شہباز شریف خاندان کا ہے۔دنیا کا مہنگا ترین ملک پاکستان ہے۔انڈیا سے تجارت،اسرائیل سے دوستی،ڈرون بیسس کی اجازت ان کا ایجنڈاہے

شیخ رشید نے کہا کہ 31فیصد مہنگائی،15فیصد شرح سودبڑھ گئی ہےاب سرمایہ کاری کون کرے گا۔وزارتوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔منی لانڈرزحکمران بن گئے۔لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔لوگ بھوک سے مررہے ہیں گورکن تماشا دیکھ رہےہیں۔20نشستوں پرضمنی انتخاب فیصلہ کب ہوگا۔آئندہ 45 دن جمہوریت اورحکومت کا فیصلہ کردیں گے۔