اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جاپان کے سابق وزیراعظم انتخابی مہم کے دوران فائرنگ سے ہلاک

جاپان کےسابق وزیر اعظم شنزو آبےجمعہ کو مغربی شہر نارا میں انتخابی مہم کے دوران گولی لگنے کے بعد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیے تھے ۔

عالمی میڈیا کے مطابق گولی لگنے کے بعد سابق وزیر اعظم کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 67 سابق وزیر اعظم کی حالت تشویش ناک بتائی گئی تھی ۔اسپتال منتقلی کے دوران انہیں دل کا دورہ بھی پڑا ہے۔

سابق وزیر اعظم کو 2 گولیاں لگی تھی، وہ 2006 سے 2007 اور پھر2012 سے 2020 تک ملک کے وزیر اعظم رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے 41 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔