کامران اکمل کا قربانی کا بکرا گھر کے باہر سے چوری

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کا بکرا چوری ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی نجی سوسائیٹی سے کامران اکمل کے گھر کے باہر سے بکرا چرایا گیا۔کامران اکمل کے والد کا کہنا ہے کہ وہ قربانی کے لیے2 روز قبل 6 بکرے لائے تھے جو کہ گھر کے باہر ہی بندھے تھے۔

آج ان میں سے ایک بکرا کم ہے۔ کامران اکمل کے والد کا کہنا ہے کہ ابھی تک تھانے میں شکایت درج نہیں کرائی البتہ سوسائیٹی کی سکیورٹی کو اطلاع دی ہے۔