اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,368FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

منحرف ارکان میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ،20 کی 20 سیٹیں ہماری ہیں ، پرویز الٰہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ عوام منحرف ارکان کو مسترد کر چکی ہے۔ضمنی انتخابات میں لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع سے تحریک انصاف 20 کی 20 سیٹوں پر کامیاب ہو گی ۔ عمران خان کا گراف باقی جماعتوں سے بہت اوپر جا چکا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں عوام (ن ) لیگ سے اپنا چھینا ہوا مینڈیٹ واپس لیں گے۔عمران خان اس وقت قوم کی واحد امید ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز سپریم کورٹ میں اپنی دی ہوئی زبان سے مکر چکے ہیں ۔ سپریم کورٹ پنجاب میں تقرریوں ، تبادلوں اور ترقیاتی فنڈز کے اجراء پر نوٹس لے۔ان کا کہنا تھا کہ (ن ) لیگ اور حکومی اتحاد آج تک دھاندلی کے بغیر کبھی نہیں جیتا۔ ان کی جیت صرف جعلی انتخابات کی صورت میں ہی ممکن ہے۔