اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آم کے ایک درخت کی حفاظت کے لیے6 گارڈز اور 3 کتے

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں آم کے ایک درخت کے لیے باغ کے مالک نے 6 گارڈز اور 3 کتے رکھے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مالک کو یہ سب اس لیے کرنا پڑا کیونکہ یہ درخت آم کی ایک نایاب قسم کا ہے جس سے حاصل شدہ پھل کی قیمت 2 لاکھ 70 ہزار روپے فی کلو تک ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باغ کے مالک نے کچھ عرصہ قبل آم کے 2 پودے لگائے جس میں سے ایک پیڑ آم کی ایک نایاب قسم میازا کا نکل آیا جو کہ صرف جاپان میں پائی جاتی ہے۔

باغ مالک کا کہنا ہے کہ گارڈز اور کتے چوروں سے آم کو بچانے کے لیے رکھے گئے ہیں ۔اس سے قبل بھی کئی بار چور آم چرانے کی کوشش کر چکے ہیں ،باغ مالک کا کہنا ہے کہ چور آم کے ساتھ ساتھ اس کا بیج چرانے کے لیے آتے ہیں ، عالمی مارکیٹ میں آم کی اس خاص قمسم کے ایک بیچ کی قیمت لاکھوں روپے ہے۔