اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نیوٹرلز سے بات ہوئی تو ایک ہی موقف ہو گا،ملک میں شفاف انتخابات کرائے جائیں ، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نیوٹرلز سے اگر بات ہوئی تو صرف ایک ہی موقف ہو گا کہ ملک میں شفاف انتخابات کا انعقاد کرایا جائے ۔ہمارے کسی کے ساتھ بھی بیک ڈور رابطے نہیں ہو رہے۔

عمران خان نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری نیوٹرلز کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں اگر فوج کے ساتھ لڑائی ہو گی تو ملک کمزور ہو گا۔وہ فوج کے ساتھ لڑنا نہیں چاہتے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اگر ان کو بھی گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کر لے ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے کہ میں اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں ۔چوروں کے ساتھ اتحاد کبھی نہیں ہو گا۔ ان کا حکومت میں آنے کا مقصد صرف اور صرف این آر او لینا تھا۔ نیب سے 1100 ارب روپے کی کیسز بند کرادیے گئے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں تھے تو تمام اتحادی سیاسی جماعتیں انہیں بلیک میل کرتی تھی ۔ عثمان بزاد کے علاوہ کسی کے نام پر اتفاق رائے نہیں تھا۔ پارٹی کے تمام لوگ ایک دوسرے کے نام پر مخالفت کر رہے تھے۔ پرویز الٰہی نہیں چاہتے تھے کہ علیم خان وزیر اعلیٰ بنیں ۔