اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,526FansLike
9,998FollowersFollow
567,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رپورٹنگ کے دوران خاتون صحافی نے بچے کو تھپڑ مار دیا، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور کے ایک مقامی ٹی وی چینل سے وابستہ خاتون رپورٹرماہرہ ہاشمی نےعید کے روز رپورٹنگ کے دوران بچے کو تھپڑ مارنے کی وڈیو اپنے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس پر اپلوڈ کی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ۔

خاتون صحافی کا کہنا ہے کہ یہ لڑکا انٹرویو کے دوران فیملی کو تنگ کر رہا تھا ۔جسکی وجہ سے فیملی پریشان ہوگئی تھی۔میں نے پہلے پیار سے سمجھایا کے ایسا نہیں کرو مگر سمجھانے کے باوجود یہ لڑکا نہیں سمجھا اور زیادہ ہلڑ بازی کررہا تھا۔ جس کے بعد مجھے زیب نہیں دیا کہ اسے اور موقع دیکر برداشت کیا جائے ؟

خاتون صحافی کی جانب سے بچے کو تھپڑ مارنا اور پھر اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے پر صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ۔کچھ صارفین نے اسے وائرل ہونے کا سٹنٹ قرار دیا جبکہ کچھ لوگوں کی جانب سے ان کا عمل درست بھی قرار دیا گیا۔