اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,690FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بابر اعظم کے ٹوئٹ پر ویرات کوہلی کا درعمل بھی آ گیا

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیم میں شامل نہ کرنے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی۔ جہاں ایک طرف ویرات کوہلی کے مداح یہ خبر سن کر ویرات کے حق میں ٹوئٹس اور پوسٹ کر رہے تھے وہیں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ان کے حق میں ٹوئٹ کیا۔

بابر اعظم نے ٹوئٹر پیغام میں اپنی اور ویرات کی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ایک یاد گار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمت رکھیں ، یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

بابر اعظم کے اس پیغام کو پاکستان سمیت بھارتی مداحوں اور میڈیا کی جانب سے بھی خوب سراہا گیا۔

اس حوالے سے ویرات کوہلی نے بابر اعظم کے پیغام کا خیر مقدم کرتے ہوئے ٹوئٹ پر کمنٹ کیا۔

ویرات کوہلی نے مشکل وقت میں سپورٹ کرنے پر بابر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ چمکتے اور ترقی کرتے رہیں ۔