اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جرنیلوں اور لیڈروں کے لیے یوٹرن بہت ضروری ہوتا ہے، عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں غلطیوں کو پہچان کر واپس آ جانا چاہئیے۔

اسلام آباد میں سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر نے کہا کہ وزیر اعظم کو نہ ہٹایا گیا تومشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،ڈونلڈ لو نے کہا کہ عمران خان کو ہٹا دیا تو معاف کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی مراسلے کی تحقیقات ہونی چاہئیے تھی لیکن اسے دبا دیا گیا۔،امریکی مراسلے پر سپریم کورٹ تحقیقات نہ کرے اوپر سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ آرٹیکل 6 لگا دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کے علاوہ اور کوئی حل باقی نہیں ۔بند کمروں میں فیصلے ہوتے ہیں ، غلطیاں سب سے ہو جاتی ہیں ،غلطیوں کو دیکھتے ہوئے واپس آ جانا چاہئیے۔جرنیلوں اور لیڈرز کے لیے یو ٹرن بہت ضروری ہوتا ہے۔ہم افواج پاکستان کو کبھی بھی کمزور نہیں دیکھنا چاہتے۔