پر امن انتخابات کے انعقاد پروزیراعلی حمزہ شہبازکومبارکباد ،شہباز شریف

ضمنی انتخابات میںتحریک انصاف کی واضح برتری کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف پہلا بیان سامنے آ گیا۔

وزیر اعظم کی جانب سے جاری ٹوئٹر پیغا م میں کہا گیا کہ میں ضمنی انتخابات کیلئے انتھک کوششوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے راہنماؤں اور ورکرز کا مشکور ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پارٹی کیلئے بہترین انتخابی مہم چلائی۔ پر امن انتخابات کے انعقاد پر وزیراعلی حمزہ شہباز کی قیادت میں پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب کے14 اضلاع میں 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں 15 نشستوں پر تحریک انصاف جبکہ (ن) لیگ صرف 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکی۔

تحریک انصاف کی واضح برتری کے بعد تحریک انصاف کے امید وار پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے کے امکانات واضح ہو چکے ہیں ۔