تحریک انصاف اپنی ہی 5 نشستیں ہار گئی،ہم (ن) لیگ کے ساتھ ہیں ،یوسف رضا گیلانی

پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما اور سینٹر سید یوسف رضا گیلانی نے پارٹی اجلاس کے بعدملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی اجلاس میں ملک اور پنجاب کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ اتحادی ہیں آئندہ الیکشن کے لیے مل کر حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی 20 نشستوں پر انتخابات ہوئے جوکہ تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی چھوڑی ہوئی سیٹیں تھیں ۔ پی ٹی آئی کو اپنی ہی چھوڑی ہوئی 5 نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ان 20 نشستوں پر کامیاب مہم چلائی ہم نے مسلم لیگ (ن) کا بھرپور ساتھ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پوری شفافیت کے ساتھ انتخابات کا انعقاد کرایا۔عمران خان کو الیکشن کمیشن پرسے معافی مانگنی چاہئیے۔