اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کسی غلط فہمی میں نہ رہیں کہ بند کمروں میں قوم کے فیصلے کر لیں گے،شفاف الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ،عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ آج عوام نے امریکی سازش کے تحت بننے والی حکومت کو مسترد کر دیا۔الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے انعقاد میں مکمل ناکام رہی ۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کے دوران کہا کہ وہ عوام اور پارٹی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے تمام تر رکاوٹوں اور دباؤ کے باوجود بھی الیکشن میں کامیابی حاصل کی ۔عمران خا ن نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ جس طرح کے پنجاب میں الیکشن ہوئے ،انہوں نے ہمیں الیکشن ہرانے کے لیے تمام طریقے استعمال کیے۔پولیس نے لوگوں کو ڈرایا دھکایا۔ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا۔ مجھے ایک ایک پولیس افسر یاد ہےجنہوں نے جیالے بن کر (ن) لیگ کا ساتھ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے پوری بدیانتی سے ہمیں الیکشن ہرانے کی کوشش کی ، ہمیں اس الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں اور نہ ہی اس الیکشن کمشنر میں کوئی اہلیت ہے۔سینٹ کے انتخاب میں جتنا پیسہ چلاسب کے سامنے ہے ۔سال سے زیادہ ہو گیا یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہوا۔ ضمنی انتخابات میں بھی پیسہ چلا انہوں نے کسی کے خلاف ایکشن نہیں لیا۔ یہ ایکشن صرف تحریک انصاف کے خلاف لیتا ہے۔ہم آج سٹیٹ مشینری کے خلاف الیکشن لڑ کے جیتے ہیں ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ڈیفالٹ کرنے والے ملکوں کی فہرست میں سری لنکا کے بعد چوتھے نمبر پر ہیں ۔آج ملک میں واپڈا کو بھی قرضے ملنے بند ہو گئے ہیں ۔جب سے یہ سیاسی بحران شروع ہوا رپے کی قیمت میں 28 روپے کی بے قدری ہوئی ہے۔جب تک سیاسی بحران ختم نہیں ہو گا ملک کبھی بھی مستحکم نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں 9 اپریل کو ڈائری پکڑ کر نکلا،مخالفین کی سوچ تھی کہ اب مٹھائیاں بٹیں گی اور لوگ اس کے خلاف کھڑے ہوں گے۔لیکن ان کی تمام کوششیں اور سازشیں ناکام ہو گئی ۔الیکشن کمیشن نے ان چوروں کو اقتدار میں لا کر بٹھایا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 25مئی کو جو رانا ثنااللہ اور پنجاب پولیس نے عوام کے ساتھ ظلم کیا وہ کبھی نہیں بھولوں گا۔یہ لوگوں کو بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں ۔لیکن لوگوں ان کے خلاف باہر نکل کر ان کو الیکشن میں شکست دی ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں کہ بند کمروں میں قوم کے فیصلے کر لیں گے،قوم بیدار ہو چکی ہے ،وہ دن گزر گئے جب مٹھی بھر لوگ قوم کے اوپر اپنے فیصلے مسلط کر لیا کرتے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ موجودہ معاشی اور سیاسی بحران کاصرف ایک حل ہے کہ جلد از جلدعام انتخابات کی جانب جایا جائے ۔قوم نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔