پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے ۔ وزیراعظم شہباز شریف

ملک میں جاری سیاسی صورتحال اور قانونی معاملات کے بارے میں بحث و مباحثہ جاری ہے ۔ اسی پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ میری التجاجا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر کے شکار فیصلے کو جلد سنائے۔

ریاستی اداروں پر باربار حملوں کے باوجود عمران نیازی کو کھلی چھوٹ ہے، عمران نیازی کو کھلی چھوٹ نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔ ہمارے فیصلوں کے حوالے سے بہت زور دیا جاتا ہے مگر عمران خان نیازی کے فیصلوں کے بارے میں بھی پیش رفت کی جائے ۔