اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

20 فٹ اونچی سمندری لہریں ۔ گھروں کو نقصان

سے زیادہ بڑی لہریں گھروں سے ٹکرانے کی ویڈیوز وائرل
لمبے عرصے کے بعد سمندر میں اونچی لہریں عوام کو دیکھنے کو ملیں ہیں ۔ یہ لہریں گھروں کی چھتوں سے اوپر تک تھیں اور گھروں کے اندر بھی داخل ہو گئیں جن سے گھروں کا سامنا بھی خراب ہوا۔ یہ لہریں 16 جولائی کو دیکھنے میں آئی تھیں ۔ امریکی ریاست ہوائی کے جنوبی علاقوں میں 16 جولائی کو 20 فٹ کی بڑی سمندری لہروں کو ریکارڈ کیا گیا اور نیشنل ویدر سروس کے مطابق ایسا سمندری سطح میں اضافے اور جنوبی پیسیفک میں طوفان کی وجہ سے ہوا ہے۔ان سمندری لہروں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

جنوبی ساحلوں میں بلند و بالا لہروں نے گھروں اور دفاتر کو بھگو دیا، شاہراؤں پر پانی بھر گیا جبکہ کئی مقامات پر شادی کی تقاریب متاثر ہوئیں۔تیز لہروں نے ٹیبل کرسیاں تباہ کر دیں لوگ اس موقع پر انجوائے بھی کرتے رہے جبکہ کچھ لوگ خوفزدہ بھی ہو گئے ۔