اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسپین وہ واحد ملک جہاں ٹرین کا سفر مفت ہو گا

آج کل مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے جہاں دنیا بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے وہیں اسپین نے اس کے برعکس کرایوں میں کمی بلکہ نہ ہونے کے برابر اخراجات کیلئے اعلان کیا ہے ۔ یورپی ملک اسپین میں حکومت نے مہنگائی کی شرح میں اضافے کے باعث سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو پہلے ہی 50 فیصد کم کردیا ہے مگر اب متعدد ٹرینوں میں مفت سفر کی سہولت متعارف کرائی جارہی ہے۔پبلک ٹرین نیٹ ورک رینفی کی متعدد ٹرینوں میں مسافر مفت سفر کرسکیں گے۔یہ سہولت یکم ستمبر سے 2022 کے آخر تک عوام کو دستیاب ہوگی۔اس کی ایک شرط ہے، اس کے لیے مسافروں کو ملٹی جرنی ٹکٹ کو لینا ہوگا اور ایک بار کے سفر کے ٹکٹ یا طویل فاصلے کے سفر پر یہ سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔