اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دولت نگر : سپاہی کو لیڈی پولیس بنانے پر ایس ایچ او معطل

دولت نگر ( محمد توصیف ) چند دن پہلے سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں لیڈی پولیس نہ ہونے پر ایک سپاہی کو ہی لیڈی پولیس بنا کر میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ۔ واقعہ کچھ یوں ہوا کہ ایس ایچ او تھانہ دولت نگر نے ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو ناجائز اسلحہ بردار اور ایک خاتون منشیات فروشہ کو گرفتار کیا ۔ جو بعد ازاں انہوں نے گرفتار ملزمان معہ خاتون منشیات فروشہ شہبانہ کوثرسکنہ دولت نگر کی تصویر بنوائی جس میں شکوک وشبہات پیدا کرنے والی لیڈی کانسٹیبل کو ساتھ کھڑا کرلیا۔ جس کے بعد متعلقہ ایس ایچ او نے وہ تصویر سوشل میڈیا گروپس میں شیئر کر دی ۔جو بعد وائرل ہو کر محکمہ کے لیے بدنامی اور جگ ہنسائی کا باعث بنی۔ واقعہ جونہی ڈی پی او گجرات کے نوٹس میں آ یا تو انہوں نے فوری طور پر غیر ذمہ دارانہ رویے پر ایس ایچ او تھانہ دولت نگر کو معطل کر کے تبدیل پولیس لائنز کردیا اور واقع کی مکمل انکوائری کے لئے ڈی ایس پی صدر کو ہدایت کی کہ چوبیس گھنٹے کے اندر معاملہ کی مکمل انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے ۔