اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,130FansLike
9,992FollowersFollow
567,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ڈی جی خان : امریکی سیاح خاتون سے مبینہ زیادتی

ڈی جی خان کے علاقہ فورٹ منرو میں امریکی سیاح خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا کیس سامنے آیا جس کے بعد پولیس کی جانب سے ملز م کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیٹکل اسسٹنٹ نے خاتون سے زیادتی کی رپورٹ ڈی جی خان کے کمشنر کو بجھوا دی ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خاتون کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں پائے گئے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون ملزم کے ساتھ اس سے قبل بھی 2 بار فورٹ منرو کے ممنوعہ علاقے میں جا چکی ہے۔امریکی خاتون کا ملزم کے ساتھ یہ تیسرا دورہ تھا ۔

دوسری جانب ملزم مزمل شاہد کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ تعلقات تھے جو بھی ہوا اس میں خاتون کی رضامندی شامل تھی۔

امریکی خاتون کے ویزہ کی مدت23 جولائی کو ختم ہو جائے گی ۔