اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

الیکشن کمیشن کی جانب سےپنجاب اسمبلی کے19 نومنتخب ارکان کے نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے19 ارکان کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ پی پی 7 کے کامیاب رکن کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی پی 7 کےنتائج پر تحریک انصاف کے امید وار کی جانب سے نتائج کو چیلنج کیا گیا تھاجس کی بنا پر دوبارہ گنتی کے بعدنوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پنجاب کے 14 اضلاع میں 20 حلقوں کے نتائج کے مطابق 15 نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب قرار پائے تھے،4 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) جبکہ 1 نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا تھا۔