جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا رہا،آج اسی کے لیے ووٹ مانگ رہا ہے،مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غلامی سے آزادی کا بھاشن دینے والا اپنے ممبرز کو غلاموں سے بھی بدتر سمجھتا ہے۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کے ماضی کے بیانات کی وڈیو پر رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا رہا،آج اسی کے لیے ووٹ مانگ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جسے ماضی میں سب سے بڑا ڈاکو کہا کرتے تھے اسی کو12 کروڑ کے صوبے کا مالک بنانے کو تیار ہے۔ پنجاب منی گالہ نہیں جسےآپ کبھی بزدار،کبھی گوگی، پنکی اوراس کے بیٹوں کے حوالے کر دیں۔