اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نیوٹرلز کو کہا تھا کہ عوام باہر نکلے گی تو سب کو سمجھ آ جائے گی ، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نیوٹرلز کو پہلے ہی کہا تھا کہ عوام باہر نکلے گی تو سب سمجھ آ جائے گی ۔

لاہور میں نجی نیوز چینل کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کھڑئی ہو جائے تو اس کے سامنے سرکاری ملازم کھڑا نہیں ہو سکتا،جس طرح ضمنی انتخابات میں عوام باہر نکلی وہ سب کے لیے حیران کن تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور کو چھوڑوں گا نہیں ہفتے میں 2 روز لاہورمیں قیام کیاکروں گا۔حماد اظہر کو پنجاب کی صدارت سونپی جائے گی ۔یاسمین راشد بہت متحرم خاتون ہیں لیکن ان کی صحت کے مسائل ہیں ۔

دپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کو اب سمجھ آ رہی ہےوہ ٹھیک ہو رہا ہے۔