پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب، اسمبلی اجلاس تاخیر کا شکار

پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے بلائے جانے والا اجلاس تاخیر کا شکار ہے۔پنجاب اسمبلی کے اہم اجلاس کے آغاز پر ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد تمام تر ارکان اسمبلی ایوان میں نشستوں پر براجمان ہو چکے ہیں ۔اپوزیشن ااور حکومتی اتحاد کے تمام ارکان اس وقت ایوان میں موجود ہیں تاہم ابھی تک اجلاس کی باقائدہ کارروائی کا آغاز نہیں ہو سکا۔

اس کے بعد اسمبلی کی عمارت کو تالے لگا دیے گئے ہیں ،سکیورٹی پروٹوکول کے مطابق کسی بھی شخص کو نہ تو عمارت میں داخلے کی اجازت ہے اور نہ ہی باہر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

حکومتی اتحاد کی جانب سے بھی وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے حمزہ شہباز کی جیت کے دعوے کیے جا رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعت کو186 ارکان کی واضح حمایت حاصل ہے۔