اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسمبلی کے اجلاس میں غیر ضروری تاخیر سپریم کورٹ کے واضع احکامات کی خلاف ورزی ہے،فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں غیر ضروری تاخیر سپریم کورٹ کے واضع احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وکلاء کو توہین عدالت کی کارروائ کے لئے کہ دیا ہے، اب سے کچھ دیر بعد ڈپٹی اسپیکر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 17 جولائی کےضمنی انتخابات کے بعد 22 جولائی کوپنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے رائے شماری کرائی جانی تھی ۔ اس حوالے سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 4 بجے بلایا گیا تھا جو تاحال تاخیر کا شکار ہے۔