اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سلمان خان نے اسلحہ لائسنس کے لیے ممبئی پولیس کودرخواست دے دی

سلمان خان جمعہ کے روزممبئی پولیس ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں انہوں نے پولیس کمشنر وویک پھنسالکر سے ملاقات کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ خان نےلارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے ایک ماہ بعد اسلحے کے لائسنس کے لیے درخواست دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے گزشتہ روز شام 4 بجےکے قریب ممبئی پولیس ہیڈکوارٹر میں کمشنر وویک پھنسالکر سے ایک گھٹنے طویل ملاقات کی جس میں انہوں اپنی سکیوریٹی کے حوالے پولیس افسران سے تبادلہ خیال کیا۔

خیال رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والے کے قاتل لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھی۔

ایک ماہ قبل سلمان خان کے والد سلیم خان کوصبح کے وقت پارک میں سیر کے دوران دھمکی آمیز خط ملا تھا جس کے بعد سلمان خان کی سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی ۔