اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیر اعلیٰ پنجاب کا معاملہ، سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز اور ڈپٹی اسپیکر کو طلب کر لیا

پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کر رہاہے۔

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے ریمارکس میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو طلب کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوں ان کو خود سننا چاہتے ہیں ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پریشان نہ ہوں یہ صرف ایک قانونی سوال ہے۔ایسے معاملات غیر تجربہ کاری کے باعث پیش آتے ہیں ۔ یہ معاملہ تشریح سے زیادہ سمجھنے کی بات ہے۔عدالت نے حمزہ شہباز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 بجے تک ملتوی کر دی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نےمسلم لیگ (ق) کے 10 ووٹ مسترد کرتے ہوئےحمزہ شہبازکو فاتح قرار دیا تھا جس کے خلاف پرویز الٰہی کی جانب سے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں پٹیشن دائر کی گئی تھی ۔