اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

یہودی صحافی کو مکہ میں معاونت فراہم کرنےوالا سعودی شہری گرفتار

اسرائیلی نشریاتی ادارے سے تعلق رکھنے والےصحافی کو مکہ میںمعاونت فراہم کرنے والا سعودی شہری گرفتا رکرلیا گیا۔

اسرائیل کے چینل 13 کے گل تماری نے غیر مسلموں پر پابندی کے باوجود اسلام کے مقدس ترین شہرمکہ میںڈاکومنڑی شوٹ کی جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جزبات مجروح ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی پولیس نے یہودی صحافی کو سہولت کاری اور گائیڈنس فراہم کرنے والیے ایک سعودی صحافی کو گرفتار کیا ہے ۔سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار سعودی شہری پر غیر مسلم صحافی کو مکہ کے مقدس مقامات تک رسائی فراہم کرنے میں سہولت کاری فراہم کرنے اور اس حوالے سے معلومات کے باوجود متعلقہ اتھارٹی کو آگاہ نہ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے ہ اسرائیلی صحافی نے سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مکہ کے مقدس مقامات پر جا کر ڈاکومنٹری شوٹ کی جو کہ بعد میں اسرائیلی چینل پر نشر بھی کی گئی ۔