اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت: آتش گیر مواد پھٹنےسے 3 منزلہ مکان زمین بوس،6 افراد ہلاک

بھارتی ریاست بہار میں آتشی مواد بنانے والے ایک غیر قانونی کارخانے میں دھماکوں میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ چھپرا ضلع میں پیش آیا۔جہاں گھر میں آتش بازی کے لیے غیر قانونی طور پر پٹاخے تیارکیے جاتے تھے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ دھماکوں کا سلسلہ صبح 10 بجے شروع ہوا اور دوپہر ایک بجے تک جاری رہا۔دھماکے کے بعد مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے کام شروع کر دیا۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ 3منزلہ گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

واقعہ کے بعدپولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقعے پر پہنچیں جہاں ملبے سے 5 لاشیں نکالی گئیں جبکہ ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔