اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پانچویں بار جڑواں بچوں کو جنم دینے والی خاتون کے شوہر نے گھر چھوڑ دیا

مشرقی افریقی ملک یوگنڈا کے شہر کمپالا میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے پانچویں بارجڑواں بچوں کو جنم دیا تو خاوندنےبیوی کو طلاق دینے کےبعد گھر چھوڑ دیا۔

واقعہ نالونگو گلوریا نامی ایک خاتون کے ساتھ پیش آیا، جس کے شوہر سالونگو نے اپنے نویں اور دسویں بچوں کی پیدائش کے بعد گھر چھوڑ دیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ کبھی بھی بچے پیدا کرنے کے لیے ان وٹر فرٹیلائزیشن کا سہارا نہیں لیا۔اس کے باوجود ہمیشہ جڑواں بچےپیدا ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ان تمام بچوں کو جنم دینے کا کوئی افسوس نہیں ہے۔ اس نے انکشاف کیا کہ اس کے2بڑے بچے پہلے ہی گھر چھوڑ چکے ہیں اور ایک کی موت بھی ہو چکی ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اس کا شوہر اسے چھوڑ کر جا چکا ہے کیونکہ وہ کہتا ہے کہ میں اتنے بچوں کی کفالت نہیں کر سکتا۔ خاتون نے کہا کہ میں اپنے بچوں کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتی ۔ خاتون نے حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہوئےکہا کہ اسے رہنے کے لیے مکان اور بچوں کو پالنے کے لیےامداد چاہیے۔