وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ آفس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اراکین پنجاب اسمبلی نے وزارت اعلیٰ سنبھالنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو مبارکباد بھی پیش کی ۔وزیراعلیٰ پنجاب کی سٹاف کو جانفشانی سے سرکاری فرائض انجام دینے کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی آج انتہائی مصروف دن گزاریں گے ۔وزیر اعلیٰ اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور آمدپر عمران خان کا استقبال کریں گے جبکہ عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے ملاقات کریں گے ۔عمران خان سیاسی شخصیات اور اراکین پنجاب اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔