اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حرا مانی نے دعا زہرا کے متعلق بیان پر مداحوں سے معافی مانگ لی

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کو دعا اور ظہیر کے حق میں بیان دینا مہنگا پڑگیا۔جس کے بعد ادکاارہ نےوضاحتی بیان میں مداحوں اور دعا کے والدین سے معافی مانگ لی ۔

اداکارہ نے دعا زہرا اور ظہیر کے متعلق انسٹا اسٹوری میں لکھا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ دعا اور ظہیر کبھی بھی الگ نہ ہوں ۔اللہ تعالیٰ میری یہ دعا ضرور سنیں گے۔

اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر مدحواں کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔لیکن اس کےبعد ادکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو بیان جاری کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اس معاملے میں غلط تھی اور مجھے اپنی غلطی تسلیم کرنے میں کوئی دکھ یا ملال نہیں ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ میں اس معاملے میں ادھوری معلومات رکھتی تھی۔ میں اپنے تمام مداحوں اور دعا کے والدین سے معافی مامنگتی ہوں ۔