پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکردوست مزاری کے خلاف تحریک عدم کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی درخواست منظور کر لی گئی جبکہ نئے اسپیکرکا انتخاب بھی کل کے اجلاس میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کے پالیمانی لیڈر راجہ بشارت کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔جس کے بعد اجلاس کل شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

اجلاس میں نئے اسپیکر کے انتخاب کی بھی قرار داد منظور کی گئی ۔جس کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے آج شام 5 بجے تک کی مہلت دی گئی ہے۔جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا کام بھی آج ہی مکمل کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر کی نشست کے لیےمیا نوالی سے رکن صوبائی اسمبلی سبطین خان جبکہ جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی واثق قیوم کا نام سامنے آیا ہے۔