آئی جی پنجاب نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران گرفتاریوں کی رپورٹ طلب کر لی

آئی پنجاب فیصل شاہکار نے 25 مئی کو تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران پولیس کی جانب سے گرفتاریوں اور کریک ڈاؤن کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔

آئی پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے سی سی پی اوز اور آرپی اوز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں خاص طور پر تحریک انصاف کے رہنماؤں سینٹر اعجاز چوہدری ،یاسمین راشداور ارشد خانم سے پولیس کے تصادم کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

مراسلے میں راوی پل اور لاہور میں تحریک انصاف کے پر امن مارچ کے دوران پولیس کے تشدد اور لاٹھی چارج کی تفصیلات اور وجوہات کے بارےمیں رپورٹ مانگی گئی ہے۔اس کے علاوہ دہشت گردی کی دفات کے تحت درج مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں ۔

آئی جی کی جانب سے شیخوپورہ اور اٹک میں پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی ، لاٹھی چارج ،آنسو گیس کی شیلینگ اورربڑ کی گولیوں کے بڑے پیمانے پر استعمال کی وجوہات اور مقدار کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں ۔

اس کے علاوہ 25 مئی کے حوالے سے پنجاب میں کتنے چھاپے مارے گئے اور کس کے احکامات پر کتنی گرفتاریاں کی گئی ؟ تمام تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔