اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

رنویز سنگھ کا برہنہ فوٹو شوٹ کرنے والے فوٹو گرافر کیا کہتےہیں ؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کی جانب سے برہنہ فوٹو شوٹ کرانے کے بعد سے ابھی تک سوشل میڈیا اور بھارتی سماجی حلقوں میں انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پراب ان کے خلاف کمپین بھی چلائی جا رہی ہے جہاں ان کے لیے کپڑے ڈونیٹ کرنے کا کہا جا رہا ہے۔

بات صرف یہاں تک ہی نہیں رکی بلکہ ان کے خلاف چند مذہبی اور سماجی حلقوں کی جانب سے مقدمات بھی درج کروائے جا چکے ہیں ۔

اس حوالے سے ابھی تک اداکار یا ان کی اہلیہ دیپکا کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ البتہ ان کا فوٹ شوٹ کرنے والےاشیش شاہ فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ جب اس پروجیکٹ کا کام شروع ہوا تو پہلی ملاقات پر ہی رنویر کے ساتھ کافی اچھی گپ شپ ہو گئی ۔

فوٹو شوٹ کے دوران رنویر نہ تو گھبرائے اور نہ ہی کوئی شرم محسوس کی اور نہ ہی میں نے کوئی ہچکاہٹ محسوس کی ، ہم دونوں میں ایک بہت احترام کا رشتہ رہا۔ اس دوران رنویر مجھے اپنی فلموں کے بارے میں بھی بتاتے رہے۔

ان کاکہنا تھا کہ میں جلدی کسی اسٹار کے فوٹو شوٹ کے لیے رضامند نہیں ہوتا۔جب تک ہم دونوں ایک دوسرے ساتھ کام کے لیے آزادی اور آرام محسوس نہ کریں ۔

اشیش کاکہنا تھا کہا اکثر مشہور شخصیات کے ساتھ کام کرنے میں ڈر محسوس ہوتا ہے۔کیونکہ ان کے ساتھ کام میں آپ کو ان کی مرضی کے ساتھ چلنا پڑتا ہے لیکن رنویر کے معاملے میں ایسا نہیں تھا۔رنویز انتہائی اچھے اخلاق کے مالک ہیں ۔

فوٹو شوٹ پر ہونے والی تنقید کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ سب ایک انتہائی سنجیدہ معاملے پر کام تھا۔لیکن لوگوں کا ایک مخصوص طبقہ رہے گا جو اسے پسند نہیں کرے گا اور اس پر تنقید کرتا رہے گا،کیا اس کو تنقید کا نشانہ بنانے والے لوگ یہ نہیں جانتے کہ ہم سب کی حقیقت کیا ہے اور ہم سب پیدا کس حال میں ہوئے ہیں ۔