اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شہری 3کروڑ روپے کا بجلی کا بل موصول ہونے کے بعد اسپتال جا پہنچا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بزرگ شہری کو3 کروڑ 419 روپے کا بل موصول ہوا جسے دیکھتے ہی شہری کی حالت بگڑ گئی اور اسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کے بجلی کےمحکمے کے جنرل منیجر نتن مانگلک نے بجلی کے بھاری بل کے لیے انسانی غلطی کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ متعلقہ ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

ریاست مدھیہ پردیش کے شہرگوالیار کی رہائشی پرینکا گپتا نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے سسر جولائی کے گھریلو استعمال کے لیے بجلی کے بل کو دیکھ کر بیمار ہو گئے۔

بجلی کےمحکمے کے جنرل منیجر نتن مانگلک نے کہا کہ ملازم نے سافٹ ویئر میں استعمال شدہ یونٹوں کی جگہ صارف کا نمبر درج کیا جس کے نتیجے میں بل زیادہ رقم کے ساتھ آیا۔ صارف کو1 ہزار300روپے کا درست بل جاری کیا گیا ہے اور متعلقہ ملازم کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔