اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,985FansLike
9,985FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بلوچستان میں سیلاب : وزیر اعظم جھل مگسی روانہ ہوگئے

بلوچستان میں سیلاب کے بعد انتظامی معاملات کا جائزہ لینے کے لیےوزیراعظم شہبازشریف جیکب آباد پہنچ گئے ہیںجہاں سے وہ جھل مگسی روانہ ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کے حکام اور چیف سیکرٹری بلوچستان اور لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے دوران پرواز وزیراعظم کو بریفنگ دی جس کے بعد وہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے لئے جھل مگسی روانہ ہوگئے۔


وزیراعظم شہبازشریف بلوچستان کے دورہ پر سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں گے جبکہ متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات کا معائینہ کریں گے ۔