اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لاہورمیں خاتون کو اغواکرنے کے بعد کار چھیننےوالا ملزم گرفتار

لاہور کے علاقے ڈیفینس سے چند روز قبل خاتون کو اغوا کرنے کے بعد کار چھین کر فرار ہونے والا ملزم لاہور سے گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے ملزم سے کار برآمد کر لی ۔

پولیس کے مطابق ملزم عبداللہ کو لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ سے گرفتار کیا گیا،ملزم کا تعلق راولپنڈی کے بلال صابرچور گینگ سے ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم سے کار بر آمد کی لی گئی ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ڈیفنس سے خاتون کو اغوا کرنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آج ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار سوار ملزمان خاتون کو زبردستی اسی کی کار میں بیٹھا کر ساتھ لے گئے تھے۔