اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رنبیر کپور اور شردھا کپور کی فلم کے سیٹ پرآتشزدگی ، 1شخص ہلاک

مبی میں رنبیر کپور اور شردھا کپور کی نئی آنے والی فلم کے سیٹ پر آگ لگنے کی باعث عملے کا ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیٹ پر اگلے ہفتے فلم کا گانا شوٹ کیا جانا تھا ۔بھارتی اخبارہندو ستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں سیٹ پر کام کرنے والا ایک لائیٹ ٹیکنیشن ہلاک ہو گیا۔


فلم کے پروڈیوسر بونی کپور نے حادثے میں کسی قسم کے بھی جانی نقصان کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں کوئی شخص بھی زخمی تک نہیں ہوا اور سیٹ پر کام دوبارہ جاری ہے جو کہ ایک 2 روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ رنبیر اور شردھا کپور کی نئی فلم کی شوٹنگ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے جس کی شوٹنگ جرمنی میں بھی کی گئی ہےتاہم فلم کا ابھی تک کوئی نام طے نہیں کیا گیا اور نہ ہی فلم کی ریلیز کا کوئی حتمی وقت دیا گیا ہے۔