اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملک بھر میں سیلابی صورتحال،بلوچستان میں 124 اور کے پی میں 10 افراد جاں بحق

سیلابی ریلوں نے بلوچستان، پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خوا میں تباہی برپا کر دی ۔ بلوچستان میں سیلابی صورتحال کے باعث 144 افراد جابحق ہو گئے ۔

ملک بھر میں سیلاب کے باعث اس وقت درجنوں اضلاع اور سینکڑوں دیہات اور گاؤں متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں بے گھر افراد کھلے آسمان تلے اور ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے کے لیے مجبور ہیں ۔ ہزاروں جانور سیلابی ریلوں کی نظر ہو چکے ہیں ۔لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں سیلابی پانی میں ڈوب کر تباہ ہو چکی ہیں ۔خیبر پختون خوا میں ایک روز میں 10 افراد سیلاب کے باعث جاں بحق ہو گئے جبکہ بلوچستان میں سیلابی ریلوں کے باعث124 افراد انتقال کر گئے ۔

بلوچستان میں نصیر آباداور لسبیلہ میں سیلابی ریلوں اور بپھرے ہوئے برساتی نالوں نے تباہی مچادی ، سندھ میں ٹھٹھہ، خیرپور اور بدین سمیت دیگر علاقوں میں سیلابی ریلے بستیاں بہا کر لیے گئے ۔

دریائے چناب میں طغیانی کے سبب پنجاب کے کئی علاقوں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ جھنگ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ سیلابی صورتحال کے باعث دریا کے ساتھ ملحقہ علاقوں کو خالی کروا لیا گیا ہے اور جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کی گیا ہے۔سیلاب کے باعث وزیر آباد،قادر آباد،حافظ آباد اور جھنگ کے 70 سے زائد گاؤں متاثر ہوئے ہیں ۔

سرگودھا میں سیلاب کے پیش نظر بنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔ فصلیں زیر آب آ گئیں۔ کئی علاقوں میں ابھی تک 4 سے 5 فٹ تک پانی موجود ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی پنجاب ،مردان اور چترال کے کئی علاقوں میں سیلاب کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔