اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,871FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سیلاب میں مدد کی بجائےکمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا وہی نوازشریف حکومت چھوڑنے کی باتیں کررہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک معاشی طور پر جام ہوگیا ہے۔بجلی،گیس کے بل،فکسڈ ٹیکس لوگ نہیں دےسکتے۔ حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختصرتحریک میں عمران خان چھا گیا ہے حکومت زیرو اور وہ ہیرو بن گیا ہے

شیخ رشید نے کہا کہ چین،دبئی،قطراورسعودیہ نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی نہ ہی آئی ایم ایف کا بیل آوٹ پیکج آیا۔امریکی امداد کی شرائط پر چین کوشدید تحفظات ہیں۔90 دن کی بجائے صرف 45دن کے ریزور رہ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کا ٹی ٹی پی ا ورفاٹا مرجر پر ایک ہی موقف ہے۔سیلاب میں مدد کی بجائےکمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔