اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان اور چین کے برادرانہ تعلقات کی جڑیں گہری ہیں ، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی افواج برادر آرمز ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 95 ویں سالگرہ کی مناسبت سے جی ایچ کیو(راولپنڈی ) میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری علامیہ کے مطابق تقریب میں چینی سفیر اور سفارتخانے کے حکام نے شرکت کی ۔چینی حکام کی جانب سےتقریب کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

چینی سفیرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور چین میں برادرانہ تعلقات ہیں ۔فوجی تعاون کے فروغ کے لیے بنایا گیا نیا سیٹ اپ فوجی رابطوں میں فروغ کے لیے اہم پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کی جڑیں گہری ہیں، چین اور پاک آرمی برادرز ان آرمز ثابت ہوئے ۔ مستقبل میں بھی دونوں ممالک کی افواج ہر سطح پر تعاون جاری رکھیں گی ۔