اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

خیبر پختونخوا : سیلاب اور بارشوں سے 7 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران گھروں کی چھتیں گرنے سے 3افرادجبکہ برساتی نالوںکی طغیانی کی زد میں آنے سے 4 نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔اس کے علاوہ مختلف حادثات میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقے مصری آباد میں شادی کی تقریب کے دوران گھر کی چھت گرنے سے 2 بچوں سمیت خاتون ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئی جبکہ 3افراد زخمی بھی ہوئے ۔

اس کے علاوہ برساتی نالوں میں بہنے والے4 نوجوان جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں نکالنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں ۔

دوسری جانب صوبے کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آچکے ہیں جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کے باعث پانی محلوں اور گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔بارش کے باعث صوبے بھرمیں کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔