اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

عامر خان اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھاکے خلاف بائیکاٹ مہم سے پریشان

عامر خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی وجہ سے سرخیوں میں ہیںجو کہ 11 اگست کو ریلیز کی جائے گی ۔

1994 کی امریکی فلم فارسٹ گمپ سے متاثر ہو کر بنائی گئی اس فلم میں کرینہ کپور خان، ناگا چیتنیا اور مونا سنگھ بھی اداکاری کے جوہر دیکھائیں گی ۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پربھارتی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے خلاف منظم طور پر سوشل میڈیا پرمہم بھی چلائی جا رہی ہے۔اب عامر خان نے ٹوئٹر پر لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ ٹرینڈ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے وہ پریشان ہیں۔

اس سے قبل انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ مجھے دکھ ہے، کچھ لوگ یہ مانتے ہیں کہ میں ہندوستان کو پسند نہیں کرتا، لیکن یہ جھوٹ ہے۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ لوگ ایسا محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ براہ کرم میری فلم کا بائیکاٹ نہ کریں۔

لال سنگھ چڈھا کو عامر خان پروڈکشنز، کرن راؤ اور وائی کام 18 اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کا باکس آفس پر اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن سے ٹکراؤ ہوگا۔ تھری ایڈیٹس اور تلاش کے بعد عامر خان کی کرینہ کپور خان کے ساتھ یہ تیسری فلم ہے۔